جسٹس غلام مصطفیٰ مغل چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر مقرر

آزاد کشمیر حکومت نے جسٹس غلام مصطفیٰ مغل کو پانچ سال کے لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جسٹس غلام مصطفیٰ مغل چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر مقرر

مظفرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آزاد جموں و کشمیر حکومت نے جسٹس غلام مصطفیٰ مغل کو پانچ سال کے لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا ہے۔ ان کی تقرری چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل اور وزیر اعظم پاکستان کی منظوری کے بعد عمل میں آئی۔

وزارت قانون و انصاف و پارلیمانی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر آزاد جموں و کشمیر کے حکم پر تقرری کی گئی۔ یہ عہدہ سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس عبدالرشید سلہریا کی مدت کے اختتام کے بعد سے خالی تھا۔

جسٹس غلام مصطفیٰ مغل، جن کی عمر 70 سال سے زائد ہے، پہلے بھی یہ عہدہ سنبھال چکے ہیں اور وہ آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔ ان کی تقرری کے باوجود الیکشن کمیشن کی سینئر ممبر کی نشست خالی ہے۔

جسٹس (ر) مصطفیٰ مغل کو غیر متنازع شخصیت سمجھا جاتا ہے اور انہیں ممکنہ انتخابات عوامی ایکشن کمیٹی کی موجودگی میں کرانا اہم چیلنج ہوگا۔ ان کی ذمہ داریوں میں نئے صدر آزاد جموں و کشمیر کا انتخاب بھی شامل ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں