پنجاب میں خسرے کے کیسز میں خطرناک اضافہ

پنجاب میں خسرے کے 1695 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت کی نگرانی سخت کر دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں خسرے کے کیسز میں خطرناک اضافہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں سال 2026 کے پہلے چار ہفتوں میں خسرے کے 1695 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ سے 330 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ صوبے میں خسرے کے 40 آؤٹ بریک الرٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب نے خسرے کی حوالے سے تفصیلی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی ہے۔ گزشتہ سال 2025 میں خسرے کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 19 ہزار 913 رہی جبکہ 2024 میں 6 ہزار 747 کیسز تصدیق شدہ تھے۔

رواں سال خسرے کی صورتحال پر محکمہ صحت کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری اور وزیر صحت کی سربراہی میں اجلاسوں میں خسرے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اضلاع میں سرویلنس اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایات دی جا چکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں