تحقیق میں ڈارک چاکلیٹ کے دل اور جگر کے امراض کے خلاف فوائد کی تصدیق کی گئی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دل اور جگر کے امراض سے محفوظ رہنے کے لیے ڈارک چاکلیٹ کا استعمال فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ جرنل نیوٹریشنز کی تحقیق کے مطابق ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیونوئڈز مرکبات دل اور جگر کی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔ یہ مرکبات جسمانی ورم، تکسیدی تناؤ کو کم کرتے ہیں اور خون کی روانی بہتر بناتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈارک چاکلیٹ میں موجود مرکبات خون کی شریانوں کو کشادہ کرتے ہیں اور جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتے ہیں، جس سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ مزید شواہد کے مطابق یہ فلیونوئڈز جگر کے خلیات میں تکسیدی تناؤ کو کم کرتے ہیں۔
تاہم محققین نے مشورہ دیا کہ ڈارک چاکلیٹ کو زیادہ مقدار میں نہیں کھانا چاہیے، معتدل مقدار میں اس کا استعمال دل اور جگر کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔















