سبزیوں کی صفائی کے لیے نمکین پانی کا مؤثر طریقہ

سبزیوں کو نمکین پانی میں بھگو کر کیمیکل کی موجودگی کم کی جا سکتی ہے، جس سے وہ زیادہ محفوظ ہو جاتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سبزیوں کی صفائی کے لیے نمکین پانی کا مؤثر طریقہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سبزیوں کو نمکین پانی میں بھگو کر کیمیکل کی موجودگی کم کی جا سکتی ہے، جس سے روزمرہ کی سبزیاں زیادہ محفوظ ہو جاتی ہیں۔ زرعی ادویات اور جراثیم اکثر سبزیوں کی سطح پر موجود رہتے ہیں، ان کو کم کرنے کے لیے نمک والا پانی ایک مؤثر طریقہ ہے۔

نمک پانی میں گھل کر سبزیوں کی سطح سے کیمیکل، مٹی اور کیڑے ڈھیلا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گوبھی، پھول گوبھی اور پالک جیسی باریک دراڑوں والی سبزیوں کے لیے یہ طریقہ زیادہ مفید ہے۔

نمک سے صاف کرنے کے لیے ایک لیٹر پانی میں ایک سے دو چائے کے چمچ نمک ڈالیں، نمکین پانی میں سبزیوں کو 10 سے 15 منٹ تک بھگوئیں اور پھر صاف پانی سے دھوئیں۔

یاد رکھیں کہ زیادہ دیر تک بھگونے سے سبزیوں کی ساخت متاثر ہو سکتی ہے، اور نمکین پانی سے نکالنے کے بعد انہیں دوبارہ دھونا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں