ہنزہ ویلی میں نیا زلزلہ پیما مرکز نصب

محکمہ موسمیات نے ہنزہ ویلی میں نیا زلزلہ پیما مرکز نصب کیا ہے جو زلزلائی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی میں مدد دے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہنزہ ویلی میں نیا زلزلہ پیما مرکز نصب، نگرانی میں بہتری

ہنزہ ویلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات پاکستان نے شمالی علاقوں میں زلزلوں کی نگرانی کو بہتر بنانے کے لیے ہنزہ ویلی، گلگت بلتستان میں ایک نیا براڈ بینڈ زلزلہ پیما مرکز نصب کر دیا ہے۔ اس اقدام سے کم شدت کے زلزلوں کی فوری نشاندہی اور تفصیلی تجزیہ ممکن ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئی تنصیب سے ہنزہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلائی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کی جا سکے گی اور معمولی نوعیت کے زلزلوں کی بروقت اطلاع حاصل کی جا سکے گی۔

اس سے قبل گلگت، اسکردو اور چلاس میں تین زلزلہ پیما اسٹیشنز فعال تھے، تاہم شمالی پٹی میں کوریج محدود تھی۔ مزید توسیع کی ضرورت کے پیش نظر ہنزہ میں نیا مرکز قائم کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چپورسن ویلی میں حالیہ دھماکہ نما آوازوں اور ہلکے جھٹکوں کی اطلاعات کے بعد نگرانی کا نظام مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی علاقہ جات زلزلائی اعتبار سے حساس خطہ تصور کیے جاتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں