زکوٰۃ کی رقم: ایک فرد کو دینا یا متعدد میں تقسیم؟

زکوٰۃ کی رقم ایک فرد کو دینا یا متعدد میں تقسیم، دونوں صورتیں جائز؛ ضرورت کے مطابق فیصلہ کریں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
زکوٰۃ کی رقم: ایک فرد کو دینا یا متعدد میں تقسیم؟

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) زکوٰۃ کی رقم ایک فرد کو دینا یا متعدد اشخاص میں تقسیم کرنا، دونوں صورتیں جائز ہیں۔ زکوٰۃ دینے والا چاہے تو پوری رقم ایک ہی مستحق کو دے سکتا ہے یا اسے متعدد مستحقین میں تقسیم کرسکتا ہے، دونوں صورتوں میں زکوٰۃ ادا ہوجاتی ہے۔

کسی فرد کو زکوٰۃ کی اتنی رقم دینا کہ وہ صاحبِ نصاب بن جائے مکروہ ہے، تاہم اگر کسی شخص کی ضرورت زیادہ ہو تو پوری رقم اسے دینا بھی بہتر ہوسکتا ہے۔

اگر زکوٰۃ کی رقم کسی ایک شخص کی ضرورت سے زائد ہو تو بہتر ہے کہ اسے متعدد افراد میں تقسیم کیا جائے تاکہ زیادہ لوگوں کی ضروریات پوری ہوسکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں