میٹا کے اسمارٹ گلاسز میں چہرہ شناختی ٹیکنالوجی پر غور

میٹا نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود اپنے اسمارٹ گلاسز میں چہرہ شناختی ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میٹا کے اسمارٹ گلاسز میں چہرہ شناختی ٹیکنالوجی پر غور

نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میٹا نے اپنے اسمارٹ گلاسز میں چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور کیا ہے، حالانکہ اس سے سیکیورٹی اور پرائیویسی خدشات پیدا ہو سکتے ہیں۔

‘نیم ٹیگ’ نامی فیچر کے تحت چشمہ پہننے والے افراد کو اُن لوگوں کی شناختی معلومات فراہم کی جائیں گی جنہیں وہ دیکھ رہے ہوں گے۔

ایک اندرونی میمو میں کمپنی نے تسلیم کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے سیکیورٹی اور پرائیویسی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، تاہم امریکا کی موجودہ سیاسی صورتحال میں اس فیچر کو متعارف کرانے میں ممکنہ فائدہ دیکھا جا رہا ہے۔

میمو کے مطابق، مصنوعات کو ایسے وقت میں لانچ کرنے کا منصوبہ ہے جب بعض سول سوسائٹی گروپس کی توجہ دیگر معاملات پر مرکوز ہو، جو کمپنی کی مخالفت کر سکتے ہوں۔

دیگر متعلقہ خبریں