مصطفیٰ سلیمان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت 12 سے 18 ماہ میں وائٹ کالر ملازمین کی جگہ لے سکتی ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مائیکروسافٹ کے اے آئی ڈویژن کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان نے کہا ہے کہ اگلے 12 سے 18 ماہ میں مصنوعی ذہانت وائٹ کالر ملازمین کی جگہ لے سکتی ہے۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اے آئی تیزی سے دفتری کام، رپورٹ تحریر، ڈیٹا تجزیہ، ای میل ڈرافٹ، کوڈنگ اور تحقیق جیسے کام خودکار بنا رہا ہے۔
وائٹ کالر ملازمین میں دفتری عملہ، اکاؤنٹنٹس، کسٹمر سروس نمائندگان، قانونی اسسٹنٹس، تجزیہ کار اور آئی ٹی سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔
مصطفیٰ سلیمان کے مطابق کمپنیاں اخراجات کم کرنے کے لئے اے آئی ٹولز اپنائیں گی، جس سے کچھ شعبوں میں ملازمتوں کی نوعیت بدل سکتی ہے یا مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہیں۔















