اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کی فرار کی کوشش ناکام

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر نے فرار کی کوشش میں لیول ٹو سے چھلانگ لگائی، زخمی ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مرزا نعمان سعید نے ایف آئی اے ہولڈنگ سے واش روم جانے کا بہانہ بنایا اور لیول ٹو سے چھلانگ لگا دی۔

مسافر بیلٹ نمبر 2 کے قریب گر کر شدید زخمی ہوگیا جس پر پی اے اے میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر اسے ٹراما سینٹر منتقل کیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں