بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی متوقع

سی پی پی اے نے نیپرا کو اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو درخواست دی ہے کہ اکتوبر کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔ ایجنسی نے کہا کہ اکتوبر کے لیے ریفرنس فیول پرائس نو روپے 36 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی، لیکن اصل فیول پرائس 8 روپے 71 پیسے رہی۔

سی پی پی اے نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ ملک بھر کے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 65 پیسے فی یونٹ ریلیف دیا جائے۔ نیپرا اس درخواست پر 27 نومبر کو سماعت کرے گی، اور صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں