پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو مختلف عالمی لیگز کے لیے این او سی جاری کیے ہیں، جن میں ابو ظہبی ٹی 10 اور دبئی ٹی 20 شامل ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو متعدد عالمی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔
ابو ظہبی میں ٹی 10 اور دبئی کی ٹی 20 لیگ کے لیے این او سی دیے گئے ہیں۔ دبئی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو این او سی جاری کیا گیا جبکہ ابو ظہبی ٹی ٹین کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی اور سلمان ارشاد کو اجازت مل گئی ہے۔
محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان، شاہنواز دھانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان کو بھی این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حارث روف، شاداب خان اور حسن علی کو پہلے ہی بگ بیش کے لیے این او سی جاری کیے جا چکے ہیں۔















