بسنت فیسٹیول کے دوران لاہور میں 9 لاکھ گاڑیاں داخل ہوئیں، جبکہ 14 لاکھ افراد نے دو دن میں پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بسنت فیسٹیول کے دوران لاہور میں تین دن کے دوران 9 لاکھ گاڑیاں داخل ہوئیں۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے 14 لاکھ مسافروں نے دو دن میں سفر کیا۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر جمعہ کو 2 لاکھ 99 ہزار اور ہفتے کو 3 لاکھ 5 ہزار افراد نے مفت سفر کیا۔
میٹرو بس پر جمعہ کو 1 لاکھ 43 ہزار اور ہفتے کو 1 لاکھ 35 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا۔ سپیڈو فیڈر بسوں پر جمعہ کو 1 لاکھ 74 ہزار اور ہفتے کو 1 لاکھ 82 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا۔
الیکٹرو بس فیڈر روٹس پر جمعہ اور ہفتے کو 15 ہزار افراد نے مفت سفر کیا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی بسوں پر جمعہ اور ہفتے کو 30 ہزار افراد نے سفر کیا۔
گرین الیکٹرو بسوں پر جمعہ کو 25 ہزار اور ہفتے کو 27 ہزار افراد نے سفر کیا۔ لاہور میں 419 بسیں عوام کو مفت سفر کے لیے دستیاب ہیں اور آج بھی 6 ہزار آن لائن رکشوں پر حکومت کی طرف سے مفت سفر کی سہولت دی جا رہی ہے۔















