تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری نے 35 سال سے لاہور میں جاری شہر اعتکاف ملکی و بین الاقوامی حالات کے باعث منسوخ کر دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں 35 سال سے ہونے والا اجتماعی شہر اعتکاف اس سال منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی و بین الاقوامی حالات کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اور کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنے شہروں اور دیہات میں اعتکاف کریں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے وضاحت کی کہ موجودہ حالات میں بڑی تعداد میں معتکفین کا سفر اور جمع ہونا مشکل ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے عوام اور اس کے محافظ اداروں کی حفاظت فرمائے۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں۔















