ٹیکساس کی خاتون کو پاکستان میں دہشت گردی میں مدد پر قید

ٹیکساس کی کہکشاں حیدر خان کو پاکستان میں دہشت گردی کی معاونت پر 8 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ٹیکساس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فریسکا کی رہائشی کہکشاں حیدر خان کو بین الاقوامی دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بیانات دینے پر 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کہکشاں، جن کی عمر 54 سال ہے، پر الزام تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے لیے بھرتی کرنے والی اور سہولت کار کے طور پر کام کرتی رہیں، جس کے بعد انہوں نے اپنا جرم قبول کر لیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، کہکشاں نے 2023 میں کراچی میں آتش زنی کے حملے کے لیے رقوم منتقل کیں اور ایف بی آئی ایجنٹوں سے اپنی شمولیت چھپائی۔

آڈیو کال میں، کہکشاں نے مبینہ ٹارگٹ کلر کو تصویریں، ویڈیوز اور دیگر معلومات بھیجنے کا کہا۔

کہکشاں کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا گیا ہے اور وہ امریکا میں بیٹھ کر ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو لیڈ کرتی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں