پاکستان کا فلسطین کے دو ریاستی حل پر مؤقف برقرار، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر پاکستان کا مؤقف برقرار رہے گا اور غزہ فورس کا حصہ بننے کا عزم کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر پاکستان کا مؤقف بالکل بھی نہیں بدلے گا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا ہو گا، اور ابراہم اکارڈ کے متعلق ہمارا مؤقف واضح ہے۔

افغانستان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور پاکستان میں جو دراندازی ہو رہی ہے، اس میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ایران اور چین سمیت دیگر ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی ختم ہو، اور اگر ہم دو محاذوں پر مصروف ہوئے تو اس کا فائدہ بھارت کو ہو گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت کبھی بھی یہ نہیں چاہے گا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری آئے، اور ہم بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیانات کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھارت پاکستان کے خلاف کسی معرکے کا سوچے گا بھی نہیں کیونکہ مودی حکومت کو یاد دلایا جا رہا ہے کہ انہیں معرکہ حق میں ہزیمت کا سامنا ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں