اوگرا کا درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

اوگرا نے نومبر کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے لیے قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا کے اعلامیے کے مطابق، سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے اکتوبر کے مقابلے میں قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 16 سینٹ بڑھا کر 12 ڈالر 39 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے، جبکہ اکتوبر میں یہ قیمت 12 ڈالر 23 سینٹ تھی۔ اسی طرح سوئی سدرن کے لیے نومبر میں 22 سینٹ اضافے کے ساتھ قیمت 11 ڈالر 45 سینٹ مقرر کی گئی ہے، جو اکتوبر میں 11 ڈالر 23 سینٹ تھی۔

یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں