پاکستان اور زمبابوے آج سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں راولپنڈی میں مد مقابل ہوں گے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آج پاکستان اور زمبابوے شام چھ بجے راولپنڈی میں مد مقابل ہوں گے۔
سیریز کی ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز ہوئی جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے کپتانوں نے شرکت کی۔ میزبان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ مقابلہ دلچسپ ہوگا اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ ان کی ٹیم میں بہترین آل راؤنڈرز موجود ہیں جو مکمل بیٹر اور بولر ہیں۔ زمبابوین کپتان سکندر رضا نے فائنل تک پہنچنے کی خواہش ظاہر کی جبکہ سری لنکن کپتان ڈسُن شناکا کا کہنا تھا کہ وہ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔














