سپریم کورٹ نے نذر عباس کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات کر دیا، نوٹیفکیشن جاری۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ کے گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر نذر عباس کو آئینی عدالت میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نذر عباس اس سے قبل بھی سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ ان کی نئی تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی ہے۔
نذر عباس کی اس تعیناتی سے سپریم کورٹ میں انتظامی معاملات میں تجربے کی بنیاد پر بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔














