تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اسلام آباد میں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی واک

اسلام آباد میں آئینی ترمیم کے خلاف آج احتجاجی واک ہوگی، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین شریک ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آج ملک گیر احتجاجی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ واک پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک ہوگی، جس میں 1973ء کے آئین کی اصل شکل بحال کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

احتجاج میں پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین شریک ہوں گے۔ واک دوپہر 12:30 بجے شروع ہوگی۔

پی ٹی آئی پنجاب نے وکلاء سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے اور پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز اور رہنماؤں کو کم از کم چار وکلاء کے ساتھ شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں