ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان 2050 تک شدید ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار رہے گا، جس سے صحت اور معیشت متاثر ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کے ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان 2050 تک شدید ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار رہے گا۔
ڈاکٹر ارم ستار نے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں کہا کہ ملک کو آئندہ برسوں میں مزید سیلاب اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کے اثرات صحت اور غذا کے معیار پر بھی مرتب ہوں گے۔
بوسٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر عادل نجم نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں کسی تقریر یا مذاکرات کی محتاج نہیں، یہ ہر فرد کو متاثر کر سکتی ہیں۔
پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، حالیہ برس جون تا ستمبر 2025 کے سیلاب نے معیشت کو 822 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔














