سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کرکٹ اسٹریٹیجی واضح کی

سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کرکٹ اسٹریٹیجی کی وضاحت کی اور سری لنکن و زمبابوے ٹیموں کے کپتانوں نے اپنی تیاریوں کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سلمان علی آغا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایک روزہ فارمیٹ میں ان کی پرفارمینس کافی اچھی رہی ہے اور اسٹریٹیجی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے آل راؤنڈرز پر انحصار بڑھ گیا ہے، اور پنڈی کراؤڈ ہمیشہ بڑی تعداد میں آتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی ٹیم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور لوئیر آرڈر کی پرفارمینس بری نہیں رہی، تاہم مڈل آرڈر کی کارکردگی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ عبدالصمد کو فِنشر کے طور پر استعمال کیا جائے گا اور جن کھلاڑیوں کو موقع نہیں ملا، انہیں ٹرائی سیریز میں موقع دیا جائے گا۔

سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ بائیں ہاتھ کے بیٹرز کے خلاف باؤلنگ کریں گے اور صائم ایوب کی باؤلنگ کافی عرصے سے اچھی رہی ہے۔ محمد نواز اور فہیم اشرف مکمل آل راؤنڈرز ہیں اور انہیں استعمال کرنا چاہیے۔

سری لنکن کھلاڑی داسن شانکا نے کہا کہ ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی اور اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔ زمبابوے ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر کام کر رہے ہیں اور فائنل تک پہنچنے کی پوری کوشش کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں