تین ملکی ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، کل سے مقابلے شروع۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تین ملکی ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی کردی گئی۔ سیریز کا پہلا میچ کل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی حوصلہ افزا ہے اور یہ سیریز ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہا کہ اگرچہ ون ڈے میں شکست ہوئی، ٹی20 فارمیٹ مختلف ہے اور ٹیم نئے چیلنج کے لیے تیار ہے۔ کچھ کھلاڑی صحت کے مسائل کا شکار ہیں، لیکن امید ہے کہ وہ جلد بہتر ہوں گے۔ سری لنکن اسکواڈ اچھی کارکردگی کے عزم کے ساتھ پاکستان آیا ہے۔
تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔














