پولیس عوام کے تحفظ کی پہلی دفاعی لائن ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ میں پہلی دفاعی لائن ہے اور مضبوط پولیس داخلی سلامتی کے لیے لازمی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پولیس عوام کے تحفظ کی پہلی دفاعی لائن ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے تحفظ میں پہلی دفاعی لائن ہے اور مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس فورس داخلی سلامتی کے لیے لازمی ہے۔ انہوں نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

اس موقع پر انہوں نے پولیس سروس آف پاکستان کے افسران سے ملاقاتیں کیں اور دہشت گردی، جرائم اور داخلی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولیس کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی مقدس ذمہ داری ہے اور مسلح افواج ہمیشہ پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔

فیلڈ مارشل کو اسکول فار ہائی امپیکٹ ایلیٹ لا انفورسمنٹ ڈیولپمنٹ پر بریفنگ دی گئی اور انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ پولیس قیادت نے پولیسنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں