پشاور میں 5 افغان باشندے غیر قانونی دستاویزات کے ساتھ گرفتار

پشاور میں ایف آئی اے نے 5 افغان باشندوں کو غیر قانونی دستاویزات کے ساتھ گرفتار کر لیا جو سعودی ورک پرمٹ کے خواہاں تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے ڈبگری گارڈنز کے ایک نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر پانچ افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا، جن پر پاکستانی دستاویزات غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق، گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزلہ شامل ہیں، جنہوں نے غیر قانونی پاکستانی دستاویزات بنا رکھی تھیں۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ انہی دستاویزات کی بنیاد پر سعودی عرب کا ورک پرمٹ ویزا حاصل کرنا چاہتے تھے۔

مزید تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق، گرفتار افغان باشندوں کے قبضے سے افغانستان کی دستاویزات اور پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں