بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کراچی کا جلسہ مقررہ وقت پر ہوگا اور سندھ حکومت سے بدمزگی نہ کرنے کی اپیل کی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جلسے کے دوران بدمزگی پیدا نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ سندھ کا آج آخری دن ہے اور پیر کو ان کی واپسی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر جمہوری انداز میں ہوگا، یہ اپنے حقوق کے لیے ہے نہ کہ کسی کے خلاف۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ کراچی پہنچنے کے لئے ہمیں ویران راستوں سے گزرنا پڑا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کراچی والوں سے اپیل کی کہ خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مایوس نہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت دی ہے لیکن پی ٹی آئی نے مزار قائد کے گیٹ پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔













