وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو سندھ میں مکمل سیاسی آزادی اور سکیورٹی دی جائے گی۔شرجیل میمن

سندھ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی ہوگی، سندھ حکومت جمہوری اقدار پر عمل پیرا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں انجام دینے کی مکمل آزادی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں جمہوری اقدار اور فری موومنٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

سندھ حکومت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مکمل سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کرے گی۔ حکومت  سندھ کی جانب سے سعید غنی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایئرپورٹ پرسندھی اجرک اور ٹوپی پہنا کر استقبال کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان نظریاتی اختلافات ہیں، مگر جمہوری معاشروں میں تنقید کو برداشت کیا جاتا ہے۔ عمران خان کے دور میں ٹاک شوز میں تنقید پر نیب کی کارروائیاں ہوتی تھیں جبکہ سندھ میں ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا طالبان کے حق میں بیانیہ پوشیدہ نہیں، پی ٹی آئی کے طالبان کے لیے نرم گوشہ پر پیپلز پارٹی کو شدید اختلاف ہے۔ خیبر پختونخوا میں مغرب کے بعد تھانے بند ہو جانے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں