پاکستان میں ہر چوتھا شخص غذائی عدم تحفظ کا شکارہے۔ ادارہ شماریات کا سروے

پاکستان میں غذائی عدم تحفظ بڑھتا جا رہا ہے، ہر چوتھا شخص متاثر ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے شہری علاقوں میں حالات مزید بگڑ رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں ہر چوتھا شخص غذائی عدم تحفظ کا شکار: سروے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر چار میں سے ایک فرد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے جو قومی ایمرجنسی بنتی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر چار میں سے ایک گھرانے کو مناسب خوراک میسر نہیں جبکہ چھ سال میں غذائی عدم تحفظ میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شہری علاقوں میں مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید میں کمی آئی ہے، جبکہ بلوچستان اور سندھ شدید متاثر ہیں۔ پنجاب بھی سستی روٹی منصوبوں کے باوجود بھوک پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔ ماہرین نے کورونا، 2022 کے تباہ کن سیلاب اور مسلسل مہنگائی کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں