پاکستان کا بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد

پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا اور الزام لگایا کہ بھارت دہشتگردی کی معاونت کر رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت پر الزام لگایا کہ وہ دہشتگردی کی معاونت کر رہا ہے اور اس کی تشویشناک کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے میں عدم استحکام کا سبب بن رہے ہیں۔ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس کو بھارت کی جانب سے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی مثال قرار دیا ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر پر فوجی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان نے کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے علاقائی استحکام متاثر ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں