اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیس میں عادل راجا و دیگر کو دو دو بار عمر قید کی سزا سنائی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے عادل راجا، صابر شاکر، وجاہت سعید اور معید پیرزادہ کو دو دو بار عمر قید کی سزا سنائی۔
پراسکیوشن نے عدالت میں 24 گواہان پیش کیے جبکہ دفاع کی جانب سے گلفام اشرف گورائیہ ایڈووکیٹ نے وکالت کی۔ عدالت نے انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ملزمان کی غیر موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا۔
عدالت نے دیگر دفعات میں بھی ملزمان کو مجموعی طور پر 35 سال قید اور 15 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی۔
تھانہ آبپارہ اور رمنا کے مقدمات میں مختلف ملزمان کو بھی سزائیں سنائی گئیں۔ یہ فیصلہ پراسکیوشن کی استدعا پر غیر موجودگی میں محفوظ کیا گیا تھا۔












