یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کاموں نے کاروبار متاثر کر دیا

کراچی میں ریڈ لائن اور کے فور منصوبوں کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ پر کاروبار متاثر ہو چکا ہے، دکانداروں نے حکام سے فوری صفائی اور نکاسی آب کے کام کی اپیل کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونیورسٹی روڈ پر جاری ریڈ لائن اور کے فور منصوبوں کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو چکی ہیں۔ بیت المکرم مسجد سے اردو سائنس کالج تک سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے مرکزی اور سروس روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبے مسلسل تاخیر کا شکار ہیں، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک جانے والا راستہ دو ماہ سے گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور دکانداروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دکانداروں نے شکایت کی ہے کہ ریڈ لائن کی تعمیر کی وجہ سے گاہکوں کی آمد میں کمی آ گئی ہے اور سیوریج کے مسئلے نے کاروبار کو مزید نقصان پہنچایا ہے۔

علاقے کے مکینوں اور کاروباری حضرات نے حکام سے اپیل کی ہے کہ ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں