مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے ارکان اسمبلی کو 27 ویں ترمیم کے خلاف ووٹ دینے کی ہدایت دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ووٹ دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترمیم پیش ہونے سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اس پر مشاورت کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام پہلوؤں پر غور کے بعد جے یو آئی نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے اور ارکان اسمبلی کو اس کے خلاف ووٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔















