لاہور کی سیشن کورٹ نے ریپ کے ملزم سیف اللہ کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے ریپ کے ملزم سیف اللہ کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزم کو تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں سزا سنائی گئی۔
ملزم کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں 2024 میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم نے (ع) نامی لڑکی کو اپنی دکان کے اندر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔












