لاہور کی سیشن کورٹ نے عمران خان کے وکیل کو ہرجانہ کیس میں جرح کی مہلت دے دی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کو جرح کے لیے مہلت دے دی ہے۔
سیشن عدالت کے جج یلماز غنی نے شہباز شریف کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
حکم نامے میں بتایا گیا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا، جبکہ عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کی گئی۔ عطا اللہ تارڑ 15 نومبر کو دوبارہ جرح کے لیے پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔













