27ویں آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو ووٹوں کی کمی کا سامنا

حکومت کو 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹوں کی کمی کا سامنا، حکمران اتحاد کے پاس مطلوبہ ووٹوں کی تعداد نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت کو 27ویں آئینی ترمیم کے لیے درکار ووٹوں کی تعداد پوری کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ حکمران اتحاد کے پاس آئینی ترمیم کے لیے دو ووٹ کم ہیں۔ عرفان صدیقی علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

حکمران اتحاد کے پاس 62 اراکین کی حمایت حاصل ہے جبکہ آئین سازی کے لیے 64 ووٹ درکار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نیشنل پارٹی کے سینیٹرز کو منانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

سینیٹ میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے 20، پیپلز پارٹی کے 26، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، ایم کیو ایم کے 3 سینیٹرز، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق کے ایک ایک سینیٹر بھی حکمران اتحاد میں شامل ہیں۔

آزاد سینیٹرز بھی حکمران اتحاد کی حمایت کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کی ایک آزاد سینیٹر نسیمہ احسان اور اے این پی کے 3 سینیٹرز نے بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حکومتی ذرائع نے کہا کہ صورتحال سخت ہے مگر نمبر گیم پورے کر لیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں