سینیٹر فیصل واوڈا نے ستائیسویں ترمیم کی کامیابی کا اعلان کیا اور اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری کا اشارہ دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پاس ہو گئی ہے اور اب اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری کریں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم نے ستائیسویں ترمیم کے ذریعے ایک زبردست اقدام کیا ہے، جس سے جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔
ایک صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نام کی تبدیلی کی ترمیم پر ان کے دوست ایمل ولی کی حمایت حاصل ہے۔
جب ان سے مولانا صاحب کو راضی کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو واوڈا نے کہا کہ مولانا ہمارے بڑے ہیں اور ہم ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ستائیسویں ترمیم ملک کی دفاعی اور جمہوری ضرورت تھی، اب اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری کریں۔












