گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان میں 5 لاکھ افراد کے لئے سحر و افطار کا اعلان کیا، 9 کروڑ کی اشیاء بھی فراہم کی جائیں گی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کے دوران 5 لاکھ افراد کے لیے سحر و افطار کے انتظامات کا اعلان کیا ہے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ رمضان کی تیاریوں کے حوالے سے 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء جیسے ادویات، لیپ ٹاپس، موٹرسائیکلز، راشن بیگز اور سلائی مشینیں فراہم کی جائیں گی۔
گورنر نے مزید کہا کہ تاجروں کو یقین ہے کہ ان کا دیا گیا سامان مستحق افراد تک پہنچے گا۔

![گورنر سندھ کا رمضان میں لاکھوں افراد کو سحر و افطار دینے کا اعلان [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12545_2025-12-18_07-36-09.webp)












