اپوزیشن کا 27ویں ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک کا اعلان

اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان، آئین کی بنیادیں ہلانے کے خلاف عوام کو متحرک کرنے کا عزم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلان اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کیا، جنہوں نے کہا کہ آئین ریاست اور شہریوں کے درمیان عمرانی معاہدہ ہوتا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عوام کو تسلیم نہیں کیا جا رہا اور ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں، جب آئین کی بنیادیں ہلائی جا رہی ہوں تو تحریک ضروری ہو جاتی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر نازک موڑ پر ہے، قوم کو 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا، ملک کے جمہوری ادارے مفلوج ہو چکے ہیں اور آئینی اقدامات نے طاقت وروں کو مزید طاقت دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں