یورپی ممالک نے روس کو سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا، دفاعی حکمت عملی تیار

ہیلسنکی میں یورپی ممالک نے روس کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے مشترکہ دفاعی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یورپی ممالک کا روس کو سب سے بڑا خطرہ قرار، دفاعی حکمت عملی تیار [Draft]

ہیلسنکی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یورپی ممالک نے روس کو اپنی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ایک مشترکہ دفاعی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں آٹھ یورپی ممالک کے اجلاس میں روسی پالیسیوں کو یورو اٹلانٹک امن و استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ روس یورو اٹلانٹک خطے کے امن اور استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ بن چکا ہے اور اس کی پالیسیاں یورپی سلامتی پر منفی اثرات ڈال رہی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق، روسی اقدامات کے باعث یورپ کو بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے پیشِ نظر مشترکہ یورپی دفاعی منصوبہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ اجلاس میں شریک ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ سیکیورٹی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔

یورپی کمیشن کے مجوزہ دفاعی منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا ہے، جن میں ڈرون سسٹمز اور اسپیس شیلڈ جیسے منصوبے بھی شامل ہیں۔ یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر مشترکہ اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں