رافیل اور ایس-400 کی تباہی پاکستان کی برتری کا ثبوت، سابق بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

سابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کی عسکری برتری کو تسلیم کرتے ہوئے رافیل اور ایس-400 نظام کی تباہی کو اس کا ثبوت قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سابق بھارتی آرمی چیف: رافیل اور ایس-400 کی تباہی پاکستان کی برتری کا ثبوت

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے کہا ہے کہ رافیل اور ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی پاکستان کی عسکری برتری کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی جدید جنگی صلاحیتوں نے دفاعی حکمت عملی کو تبدیل کر دیا ہے۔

جنرل ملک نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران دونوں ممالک نے سرحد عبور نہیں کی کیونکہ ان کے پاس جدید ہتھیار موجود ہیں جو دور سے کارروائی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں بہتر ہتھیار اور سازوسامان ہے، جس نے اسے برتری دلائی ہے۔ بھارت کو فوجی تیاریوں اور ٹیکنالوجی میں بہتری کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں مؤثر جواب دیا جا سکے۔

سابق آرمی چیف نے زور دیا کہ جدید جنگیں روایتی سے ہٹ کر ٹیکنالوجی پر منحصر ہو چکی ہیں اور اس میں بہتری وقت کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں