پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان، حکومت 15 دسمبر کو فیصلہ کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 36 پیسے کمی کی توقع ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 70 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

آئل انڈسٹری نے قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی ہے اور اوگرا 14 دسمبر کو قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔ وفاقی حکومت 15 دسمبر کو قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں