اشک آباد کانفرنس میں شہباز شریف کی پیوٹن سے غیرمعمولی ملاقات کی ویڈیو وائرل

اشک آباد میں عالمی کانفرنس کے دوران شہباز شریف کی پیوٹن سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اشک آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکمانستان میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے غیرمعمولی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جو عالمی توجہ کا مرکز بنی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اشک آباد میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم شریف اور روسی صدر نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور مختلف عالمی و علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان، ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

دیگر متعلقہ خبریں