برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین پریشان، قیمتوں میں کمی کا مطالبہ۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے صارفین شدید پریشان ہیں۔
گزشتہ دو روز کے دوران برائلر گوشت کی قیمت میں 29 روپے فی کلوگرام اضافہ ہوا جبکہ آج معمولی 7 روپے کی کمی بھی صارفین کے لیے تسلی بخش ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ اس وقت برائلر گوشت کی قیمت 475 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 300 روپے اور پرچون قیمت 324 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
صارفین نے برائلر گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایک پیٹی انڈے میں 30 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد پیٹی کی قیمت 10,500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔















