حماس نے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو جھوٹا اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

حماس نے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور رپورٹ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فلسطینی تنظیم حماس نے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو جھوٹا اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ حماس نے انسانی حقوق کی تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے الزامات کی وضاحت کرے۔

حماس نے عرب میڈیا کو بتایا کہ رپورٹ میں قابض حکومت کے الزامات کو دہرایا گیا ہے اور پروپیگنڈا کیا گیا ہے، جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں اور ایمنیسٹی سے رپورٹ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ رپورٹ کا مقصد مزاحمتی فورسز کی شبیہ مسخ کرنا اور اشتعال پھیلانا ہے۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں سات اکتوبر 2023ء کو حماس کے اسرائیل پر کیے گئے حملے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا گیا تھا، جس پر حماس نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں