غزہ میں سرد موسم اور اسرائیلی حملوں نے فلسطینیوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، ایک بچی جاں بحق جبکہ انسانی بحران سنگین ہو رہا ہے۔
غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) غزہ میں سرد موسم اور اسرائیلی حملوں نے فلسطینیوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ شدید بارش اور سردی کے باعث خیمہ منہدم ہونے سے ایک بے گھر خاندان کی شیر خوار بچی جان بحق ہوگئی۔
دکھیاری والدہ نے کہا کہ بارش اور سردی کی شدت نے میری بچی کی جان لے لی۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی ورکرز نے النصرہ علاقے میں زخمیوں کی منتقلی کی تصدیق کی ہے۔
شہدا کی تعداد 70 ہزار 373 تک پہنچ گئی ہے اور 1 لاکھ 71 ہزار 79 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے نمائندے فرانسسکا البانیز نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران ایک ناقابلِ توقف ڈراؤنا خواب بنتا جا رہا ہے۔ امدادی اداروں نے موسم سرما میں فوری انسانی امداد کی اپیل کی ہے۔












