کہوٹہ آزاد پتن کے مقام پر گاڑی دریا میں جا گری

کہوٹہ کے آزاد پتن میں گاڑی دریا میں گر گئی، ریسکیو ٹیمیں سرگرم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن میں ایک گاڑی دریا میں جا گری ہے۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں 6 ایمرجنسی گاڑیاں اور 20 سے زائد ریسکیو اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ممکنہ طور پر گاڑی میں 8 سے 10 افراد سوار تھے۔

گاڑی سے 4 افراد خود نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں