بنگلہ دیش کی بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ علاقائی گروپ میں شمولیت ممکن

بنگلہ دیش بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد میں شامل ہونے پر غور کر رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے لیے تزویراتی طور پر بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ علاقائی گروپ میں شمولیت ممکن ہے۔

انہوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ بنگلہ دیش کے لیے یہ ممکن ہے لیکن نیپال یا بھوٹان کے لیے بھارت کو چھوڑ کر پاکستان کے ساتھ اتحاد بنانا ممکن نہیں۔

یہ بیان اسلام آباد کنکلیو میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بیان کے ردعمل میں دیا گیا، جس میں انہوں نے بنگلہ دیش، چین اور پاکستان پر مشتمل سہ فریقی اقدام کا ذکر کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے حال ہی میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں