کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، دہشتگردوں کا حملہ ناکام

بلوچستان کے کچھی ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، مزید کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، دہشتگردوں کا حملہ ناکام

کچھی: (رائیٹ ناؤنیوز) بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھاگ میں بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کے عزائم خاک میں مل گئے۔ فورسز نے حملہ ناکام بنا کر علاقے کو محفوظ بنایا۔

علاقے میں مزید خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ فورسز نے علاقے کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کا عزم کیا ہے۔

بھاگ کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کے خلاف مزاحمت کی۔ عوام نے دہشتگردی کے خلاف فورسز کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف عوام اور سیکیورٹی فورسز مشترکہ محاذ پر ہیں۔ یہ کامیابی قوم کے اتحاد و عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں