جعلی لائسنس سکینڈل کی وجہ سے پی آئی اے کو بین الاقوامی پروازوں پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا، جس سے بھاری مالی نقصان ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی حکومت نے جعلی لائسنس الزامات کے تحت 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ اور 33 پائلٹس کے لائسنس معطل کر دیے ہیں۔
وزارت دفاع کی جانب سے جمعہ کو تحریری جواب میں بتایا گیا کہ جعلی لائسنس الزامات کی بنا پر برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا نے پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے نتیجے میں پی آئی اے کو اگست 2020 سے دسمبر 2024 تک 200 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
سول ایوی ایشن رولز 1994 کے تحت وفاقی حکومت نے ان اقدامات کو ضروری قرار دیا ہے۔ 50 لائسنس منسوخ اور 33 لائسنس معطل کیے گئے۔
پی آئی اے نے اپنی سب سے منافع بخش مارکیٹ برطانیہ سے نقصان اٹھایا جبکہ امارات، قطر ایئرویز، اتحاد ایئرویز، برٹش ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک نے اس کا فائدہ اٹھایا۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے وزیر دفاع کی سربراہی میں ایک کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ مزید کارروائی کی جا سکے۔














