تائیوان میں شوہر نے روبوٹ ویکیوم کلینر سے بیوی کا افیئر پکڑا، لیکن قانونی پیچیدگیاں خود پر مسلط کر لیں۔
تائی پے: (رائیٹ ناؤ نیوز) تائیوان میں ایک شہری نے روبوٹ ویکیوم کلینر کو استعمال کرتے ہوئے بیوی کے افیئر کا پتہ لگایا، مگر خود بھی قانونی پیچیدگیوں میں پھنس گیا ہے۔ شوہر کے مطابق اکتوبر 2023 میں اسے بیوی کے رویے پر شک ہوا، جس کے بعد اس نے چھپ کر تحقیقات کیں۔
شوہر نے روبوٹ ویکیوم کلینر کو ریکارڈنگ کے لیے استعمال کیا اور بیوی کو دوسرے شخص کے ساتھ دیکھا۔ اس نے یہ ویڈیو بطور ثبوت عدالت میں پیش کی اور 20 لاکھ تائیوانی ڈالرز کے ہرجانے کا مطالبہ کیا۔
عدالت نے شوہر کے حق میں فیصلہ سنایا اور بیوی اور دوسرے شخص کو 5 لاکھ تائیوانی ڈالرز جرمانے کا حکم دیا۔ تاہم، شوہر کے خلاف بھی بیوی نے مقدمہ دائر کیا کہ اس نے نجی ویڈیو خفیہ طور پر بنائی ہے۔
عدالت نے شوہر کو 5 ماہ قید اور ڈیڑھ لاکھ تائیوانی ڈالر جرمانہ عائد کیا، کیونکہ اس نے بیوی کی اجازت کے بغیر ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔
یاد رہے کہ تائیوان میں کسی کی نجی سرگرمیوں کو خفیہ طور پر ریکارڈ کرنا جرم ہے، جس پر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔














