پمز اسپتال آتشزدگی واقعہ: فواد چوہدری کا وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے استعفے کا مطالبہ

پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر سابق وزیر فواد چوہدری نے وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پمز اسپتال آتشزدگی واقعہ: فواد چوہدری کا وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے جانوں کے ضیاع کی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت کو فوری مستعفی ہونا چاہیے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے بڑے اور افسوسناک واقعے میں صرف معطلی یا تبادلہ کافی نہیں، بلکہ سخت کارروائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دردناک واقعے پر وفاقی وزیر کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ فواد چوہدری کے مطابق اس کیس میں سختی سے نمٹا جانا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ پمز اسپتال میں آتشزدگی کے باعث متعدد نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں